۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سیدہ معصومہ نقوی

حوزہ / ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی رہنما نے کہا کہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اجتماعی ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلئےفلسفہ خودی کو بیدار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نو نومبر یوم اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مفکر پاکستان کے فرمودات سے ہمیں اسلام کا حقیقی پیغام سمجھنے میں مدد ملتی ہے، علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے غلامی سے نجات، ترقی اور خوشحالی کے لئے برصغیر کے مسلمانوں میں خودی کو بیدار کیا اقبال کا فلسفہ خودی غلامی کی ہر شکل سے نجات کے لئے نسخہ کیمیا ہے آج بھی درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے علامہ اقبال کے پیغام اور فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان خود کو اقبال کے افکار اور نظریات کے سانچے میں ڈھالیں حکیم الامت نے برسوں پہلے ان مسائل کی پیشن گوئی کی جن کا آج ہمیں سامنا ہے، فرقہ واریت، انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے علامہ اقبال کی سوچ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علامہ اقبال کی فکر سے وابستگی کا تقاضا ہے کہ ہم ان کی سوچ کو نہ صرف سمجھیں بلکہ اس پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں وہ ریاست بنائیں جس کا تصور علامہ نے دیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .